اردو اکیڈیمی سے اردو خبر رساں اداروں کو مالی اعانت

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی اسکیم اردو خبر رساں اداروں کی مالی اعانت برائے سال 2022-23 کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدر نے اردو خبر رساں اداروں سے خواہش کی ہے کہ اس اسکیم کے تحت اپنی درخواست کے ساتھ نیوز ایجنسی کے رجسٹریشن کی کاپی ، آدھار کارڈ کی زیراکس ، ایجنسی کے بینک اکاونٹ کی تفصیلات معہ نیوز کٹنگس 31 دسمبر 2022 تک بنام ڈائرکٹر / سکریٹری ، تلنگانہ اردو اکیڈیمی ، حج ہاوز نامپلی میں ذریعہ پوسٹ یا بالمشافہ داخل کرسکتے ہیں۔۔