مالیگاوں : شاندار اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن ایسوسی ایشن ، جیسنگ پور’نے ملک گیر سطح پر اردو میڈیم کے پرائمری اور سیکنڈری اساتذہ کے لیے ‘ایم جی پٹیل نیشنل ایوارڈ برائے مثالی مدرسین’کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے ۔شاندار اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن ایسوسی ایشن، جیسنگ پور کے ذمہ داروں نے ہندوستان کے تمام اردو ذریعۂ تعلیم کے پرائمری اور سیکنڈری اساتذہ سے درخواست ہے کہ وہ اس ویب سائٹ کا وزٹ کریں اور وہاں موجود ‘ایم جی پٹیل نیشنل ایوارڈ برائے مثالی مدرسین’کے لیے اپنا آن لائن درخواست داخل کریں۔ اعلان اور درخواست فارم ‘شاندار اسپورٹس ’ کی ویب سائٹ www.shandargroup.org پر موجود ہے۔ درخواست کرنے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر 2022 ہے ۔