اردو کا دوسو سالہ جشن، مولانا آزاد کی یوم پیدائش تقریب

   


نرمل میں منعقدہ پروگرام میں اضلاع کے صحافیوں کو تہنیت کی پیشکشی

عادل آباد۔ 13 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اردو کے دوسو سالہ جشن مولانا آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر اردو ورکنگ جرنلسٹس نرمل کے زیر اہتمام مستقر نرمل کے آئی اے فنکشن ہال میں ایک رنگارنگ تقریب رشید عالم الحفیطی چیف ایڈیٹر روزنامہ ڈمنگ صحافت کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ سینئر صحافی نرمل مسٹر ایم اے وسیم شکیل کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر عبدالماجد صدر تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن حیدرآباد، اعزازی مہمان کے طور پر محمد امجد علی نیوز اینکر بی بی این نیوز چیانل حیدرآباد نے شرکت کی۔ اس رنگارنگ تقریب میں ضلع نظام آباد، کاماریڈی، نرمل، بھینسہ، مدہول، آصف آباد، کیرامیری کے علاوہ عادل آباد کے صحافیوں نے بھی شرکت کی جنہیں ان کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گلپوشی، شال پوشی اور مولانا آزاد ایکسیلنس ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا جس میں عادل آباد نمائندہ سیاست محبوب خان کے علاوہ نمائندہ سیاست بھینسہ اظہر احمد خان بھی شامل ہیں۔ جشن اردو دوصد سالہ صحافت کے موقع پر ریاستی سطح کے مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ بیارگاربے باک شاعر و صحافی سید عقیل اسعد مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے منعقدہ اس مشاعرہ میں ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شعرا شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے کلام سے رات دیر گئے تک سامعین کو محظوظ کیا جس کے کنوینر محسن بن محمد تھے جبکہ اس تقریب میں نظام آباد سیاست نمائندہ محمد جاوید علی نرمل مجلس صدر عظیم بن یحییٰ، اعجاز احمد خاں، اظہر حسین کے علاوہ دیگر اہم شخصیتوں نے شرکت کی۔