حیدرآباد/25 ستمبر،( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف دلت اسٹڈیز نئی دہلی کے اشتراک سے بھارت 75 سال اور سماجی، مذہبی گروپس کے موقف پر سمینار منعقد ہوگا۔ سمینار 26 ستمبر کو صبح 10 بجے شروع ہوگا جس میں کئی ماہرین کو مدعو کیا گیا ہے۔ پروفیسر فریدہ صدیقی کوآرڈینیٹر سمینار کے مطابق پروفسیر سکھ دیو کے تھوراٹ صدر نشین آئی آئی ڈی ایس نئی دہلی اور سابق صدرنشین یونیورسٹی گرانٹس کمیشن بین گروہی عدم مساوات پرکلیدی خطبہ دیں گے۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کریں گے۔ سمینار میں ڈاکٹر ایم ضیاء الدین کی تصنیف ’ ہندوستان میں اقلیتوں کا مطالعہ‘ کی رسم اجرائی انجام دی جائے گی۔ سمینار میں جملہ تین سیشن ہوں گے جن کی صدارت پروفیسر ونود، پروفیسر دانش معین، پروفیسر افروز عالم و پروفیسر شاہد رضا کریں گے۔ر