’’ارطغرل غازی ‘‘کے کردار ’’دوآن الپ‘‘کی پاکستان آمد

   

اسلام آباد: ترکی کے ٹی وی سیریل ’’دیریلیش ارطغرل‘‘ جسے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر ’’ارطغرل غازی ‘‘کے نام سے اُردو زبان میں ترجمہ کرکے پیش کیا جارہا ہے میں دوآن الپ(روشان) کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گونر پاکستان پہنچے۔ترک اداکار جاوید چتین گونر سمیت ارطغرل غازی کے مختلف اداکار پاکستان آمد کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔جاوید چتین گونر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پاکستان سے ملنے والی محبت کے مشکور ہیں اور اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان میں اس ڈرامہ کو اتنا اچھا ردعمل آیا۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان ان کیلئے دوسرا گھر ہے اوروہ جلد ہی پاکستان آئیں گے۔جس کے بعد اب آخر کار ترک اداکار پاکستان پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ ’’انسٹاگرام ‘‘پر اپنے مداحوں کو پاکستان آمد سے متعلق آگاہ کیا۔گزشتہ رات انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں ترکی کے شہر استنبول سے اسلام آباد روانگی کے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی تھی۔جس کے بعد اب بالآخر ترک اداکار پاکستان پہنچ گئے ہیں۔