ارنب کی گرفتاری۔ نائیک کی بیوہ نے عوام سے ایس ایس آر کی طرح حمایت میں تحریک چلانے کی اپیل کی ہے

,

   

نائیک کی بیوی اور بیٹی نے اناؤ نائیک کے لئے انصاف کے متعلق چلائی جانے والی اپنی تین سالہ تحریک میں اداکار ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد متحدہ طور پر شروع کی گئی تحریک کے طرز پر مہم شروع کرنے کی عوام سے اپیل کی ہے۔

رائے گڑ(مہارشٹرا)۔ ریپبلک ٹیلی ویثرن چیانل کے مالک اور چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کی گرفتاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے متوفی ارکٹیکٹ اناؤ نائیک کی فیملی نے اس بات کی جانکاری حاصل کرنے کی مانگ کی کیوں اس کو (گوسوامی) اس سے قبل پولیس نے ”مرعات یافتہ سلوک“ کیاتھا۔

ارنب گوسوامی کی ممبئی اور رائے گڑ کی پولیس کے ہاتھوں ورلی کے مکان سے گرفتاری کے بعد نائیک کی بیوہ اکشاتا اور بیٹی ادنیا نے میڈیاسے بات کی تھی۔

مذکورہ بیوی اور بیٹی نے صاف طور پر انکار سے انکار کیاکہ سابق میں ٹی وی چیانل اسٹوڈیو کی تعمیر کے لئے گوسوامی نے کوئی رقم ادا کی ہے اور دعوی کیاکہ سابق میں پولیس ٹیم کی جانب سے کی گئی تحقیقات من گھڑت تھی۔

مہارشٹرا پولیس کی جانب سے 53سالہ ارکٹیکٹ اناؤ نائیک اور ان کی ماں 70کمود کی دوہری خودکشی کے معاملے کی دوبارہ جانچ کی شروعات کے بعد گوسوامی کو ڈرامائی انداز میں ان کے گھر سے مہارشٹرا پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

مذکورہ ماں او ربیٹا2018مئی 5کے روز علی باغ کے اپنے مکان میں پھانسی پر لٹکے ہوئے پائے گئے تھے‘ ساتھ میں ایک خودکش نوٹ بھی چھوڑا تھا جس میں خودکشی کی وجہہ سے رپبلک ٹی و ی کے ارنب گوسوامی کے 83لاکھ‘ فیروز شیخ کے 4کروڑ اور نتیش سرد ا کے 55لاکھ کی عدم ادائیگی بتایاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نائیک اور ماں کمود کی خودکشی کے بعد مذکورہ فیملی نے مدد کے لئے کئی لوگوں کو آواز لگائی جس میں وزیراعظم نریندر مودی‘ ممبئی پولیس‘سائبر سل‘ کرائم برانچ‘ مہارشٹرا پولیس‘ تھانے پولیس‘ رائے گڑ پولیس او ردیگر شامل ہیں۔ اکشاتا اور ادنیا نے کہاکہ”ہم پر مسلسل دباؤ ڈالا جارہاتھا۔ ہمیں مسلسل دھماکیاں دی جارہی تھیں۔

نامعلوم لوگ ہمارے گھر میں آکر بیٹھ جاتے۔ انجان لو گ ہمارا تعقب کرتے۔ اس وقت بھی ارنب گوسوامی نے کہاکہ وہ ایک کوئی بقایہ جات ادا نہیں کریں گے“۔

ادنیا نے کہاکہ ”میرے والد او ردادی کی خودکشی کے ذمہ دار گوسوامی او ردیگر دو ملزمین(شیخ اور سردا)ہیں‘ اس وقت گوسوامی کے ساتھ”مرعات والا سلوک“ کرتے ہوئے رائے گڑپولیس اسٹیشن جانے کے بجائے پولیس کمپیوٹر پر اس بیان لیاگیا“۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت کے رائے گڑ پولیس چیف انل پرسکار نے یقین دہانی کرائی تھا کہ ”ہمیں انہیں عدالت میں بلائیں گے“ اور انہیں اس بات کی جانکاری بھی نہیں تھی کہ بے رحمی کے ساتھ اسی روز کیس بند کردیاگیاہے۔

نائیک کی بیوی اور بیٹی نے اناؤ نائیک کے لئے انصاف کے متعلق چلائی جانے والی اپنی تین سالہ تحریک میں اداکار ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد متحدہ طور پر شروع کی گئی تحریک کے طرز پر مہم شروع کرنے کی عوام سے اپیل کی ہے۔