اروناچل پردیش، میزورم کو یوم تاسیس پر مبارکباد

   

نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے اروناچل پردیش اور میزورم کے باشندوں کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی ہے ۔ منگل کو یہاں جاری الگ الگ پیغامات میں مسٹر دھنکھر نے دونوں ریاستوں کے لوگوں کے لیے خوشی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہوں نے اروناچل پردیش کے 38ویں ریاستی یوم تاسیس کے موقع پر علاقے کے لوگوں کو بہت بہت نیک خواہشات پیش کیں۔ ایک اور پیغام میں مسٹر دھنکھر نے میزورم کے لوگوں کو یوم ریاست پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میزورم اپنی بھرپور تاریخ، متنوع ثقافت، دلکش جھیلوں اور قدرتی حسن کے لیے جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میزورم کے کاروباری لوگوں کی ترقی، خوشحالی اور خوشی کے لیے بہت سی نیک خواہشات۔