اروند کجریوال نے احمد آباد میں ایک اٹو ڈرائیور کے گھر میں کیاڈنر

,

   

اس سے قبل دن میں اٹوڈرائیورس کے ساتھ میٹنگ کے دوران وکرم دتانی نے کجریوال سے ان کے گھر میں ڈنر کرنے کی درخواست کی تھی۔
احمد آباد۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی) سربراہ اور دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال جو مجوزہ گجرات اسمبلی انتخابات کی مہم کے لئے مذکورہ ریاست کے دورے پر ہیں احمد آباد میں ایک اٹور کشا ڈرائیور کے گھر ڈنر کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کیاہے۔

اس سے قبل دن میں اٹوڈرائیورس کے ساتھ میٹنگ کے دوران وکرم دتانی نے کجریوال سے ان کے گھر میں ڈنر کرنے کی درخواست کی تھی۔

اسی کے مطابق کجریوال گجرات اے اے پی قائدین اسودن گھڈوی‘ گوپال اٹالیا اور اندرانل راجیا گرو کے ہمراہ داتانی کے گھر پیر کی شام کو ڈنر کے لئے پہنچ گئے۔

کجریوال نے ٹوئٹ کیاکہ ”احمد آباد میں اٹوڈرائیور وکرم بھائی دتانی نے بڑی محبت اور احترام سے مجھے اپنے گھر لے جاکر ڈنر کرایا اوراپنی ساری فیملی سے ملاقات کروائی۔

دل کی گہرائیوں سے وکرم بھائی اور تمام اٹوڈرائیور س برداران برائے گجرات کا اس عزت واحترام کے لئے میں شکریہ ادا کرتاہوں“۔