اروند کجریوال کی طبیعت خراب آج کورونا ٹسٹ متوقع

,

   

نئی دہلی 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کا کورونا وائرس ٹسٹ کیا جائے گا۔ کجریوال کی طبیعت خراب ہے اور اتوار سے اُنھیں بخار کے علاوہ گلے میں خراش ہے۔ کجریوال نے بخار اور گلے میں خراش کی شکایت کی جس سے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کجریوال نے اتوار کی دوپہر سے اپنی تمام میٹنگس منسوخ کردیں اور آئسولیشن میں چلے گئے۔ وہ اتوار کی شام آن لائن میڈیا پریس کانفرنس میں دیکھے گئے۔توقع ہے کہ منگل کو کجریوال کا کورونا ٹسٹ کیا جائے گا۔