اروند کجریوال کی یو پی کے کسانوں سے ملاقات

,

   

دہلی : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے دہلی کے ودھان سبھا میں اُترپردیش سے تعلق رکھنے والے کسان قائدین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس میں مرکزی حکومت کے منظورہ تین زرعی قوانین اور اس سے متعلق مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مرکزی حکومت قوانین کی منسوخی کے مطالبہ کو مسترد کرچکی ہے جبکہ کسان قوانین سے دستبرداری کے مطالبے پر گزشتہ 86 دنوں سے احتجاج کررہے ہیں ۔ حکومت اور کسان قائدین کے درمیان کئی مراحل کی بات چیت ہوچکی ہے لیکن وہ بے فیض ثابت ہوئی ۔ کسانوں نے آج بھی امبالہ پنجاب میں ریل روکو احتجاج کیا ۔