ارکان اسمبلی کی خریدی معاملہ، گرفتار رامچندرا بھارتی کا دائرہ تنگ

   

حیددرآباد۔ 23 نومبر (سیاست نیوز) ارکان اسمبلی کی خریداری معاملہ گرفتار رامچندرا بھارتی کے خلاف دائرہ تنگ ہوتا جارہا ہے۔ رامچندر بھارتی کے خلاف آج بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تازہ تحقیقات کے بعد ایس آئی ٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے رامچندرا بھارتی کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ اے سی پی گنگادھر کی جانب سے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران پولیس نے رامچندرا بھارتی کے لیاب ٹاپ اور فون کی جانچ کی جس سے حیرت انگیز انکشافات ہوئے۔ ع
دوسری طرف عدالت نے بی جے پی کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ ع