اساتذہ کے زیر التواء مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا مطالبہ

   

نظام آباد میں ریاستی سطح کا اجلاس، پی آر ٹی یو ضلع صدر کرپال سنگھ کا خطاب
نظام آباد۔ 23 جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پی آر ٹی یو کے ضلع صدر کرپال سنگھ نے آج ریاستی سطح کے اجلاس میں شرکت کی اور اس میں موقع پر اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد ضلع میں اساتذہ کے مسائل بالخصوص اساتذہ کی ترقی و تبادلوں کا گذشتہ کئی سالوں سے زیر التواء ہے اسے فوری طور پر حل کرنے کی اور ہر ماہ کی ایک تاریخ کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے اقدامات کرنے اور میڈیکل جی پی ایف بلوں کی منظوری کا مطالبہ کیا۔کئی دنوں سے یہ بلوں کی منظوری زیر التواء ہے۔لہذا اس پر فوری اقدامات کرتے ہوئے حکومت پر دبائو ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ کرپال سنگھ نے کہا کہ یکم؍اپریل 2004 سے قبل نوٹیفیکیشن دیا گیا تھا۔ابھی تک اساتذہ کے تقررات کو عمل میں نہیں لایا گیا۔اور قدیم پنشن کے نظام کو نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اور جی پی ایس کو برخواست کرنے جی 317 کے تحت متاثرہ اساتذہ کے ساتھ انصاف کرنے کا اور زیر التواء￿ ڈی اے کی منظوری اور پی آر سی کے بقایا کو فوری ادا کرنے کا بھی کرپال سنگھ نے مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ریاستی سطح کا اجلاس رنگا ریڈی ضلع میں ریاستی صدر کی صدارت میں منعقد ہوا۔جس میں تلنگانہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے تمام پی آر ٹی یو کے اساتذہ نے شرکت کی۔