استاذ الشعراء مسرور عابدی کا سانحہ ارتحال

   

حیدرآباد 24 جولائی(راست) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ استاذ الشعراء حضرت سید مسرور عابدی شرفی القادری عرف فصیح اللہ پاشاہ صاحبزادہ سید سردار علی عابدی مرحوم کا24 جولائی 2022 بروز اتوار بعمر 64 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عشا مسجدِ پیراں شاہ چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ جیل کے سامنے عمل میں آئی۔پسماندگان میں ایک صاحبزادہ سید محمد عاصم علی عابدی اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم منگل کو بعد نماز عصر مسجد میراں شاہ چنچل گوڑہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9908129133 پرربط کریں۔