اسرائلی حملہ میں غزہ کے نامور سائنسداں سفیان طیبہ بھی شہید

   

غزہ : اسرائیلی حملے میں غزہ سے تعلق رکھنے والے نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنی جارحیت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر فلسطینیوں کا قتل عام شروع کردیا ہے۔غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد گزشتہ 2 روز میں اسرائیلی فوج نے 400 سے زائد حملے کرکے 700 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ شہر کے الفلوجہ ٹاؤن میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں فلسطین کے مشہور اور نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی شہید ہوگئے۔