اسرائیلی ارکان کنیسٹ کی مراقش میں استقبال کی مذمت

   

غزہ :فلسطینی قانون ساز کونسل نے مراقش میں اسرائیلی کنیسٹ ارکان کے استقبال کی شدید مذمت کی ہے۔فلسطینی قانون ساز کونسل نے کہا کہ مراکش کی پارلیمنٹ میں اسرائیلی ارکان کنیسٹ کا استقبال مراقش کی عوام کی منشا کے خلاف اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی مذموم مہم کا حصہ ہے۔ مراقش کی عوام اسرائیلی ریاست کے مجرم لیڈروں کے استقبال کو مسترد کرچکے ہیں۔کونسل کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ یہ دورہ ہمارے لوگوں پر قتل و غارت، گرفتاری، آبادکاری اور بدسلوکی اور القدس کو یہودیانے کے منصوبوں کے ساتھ غاصبانہ قابض ریاست مسجد اقصیٰ پر حملوں کے وقت میں ہوا ہے۔مزید کہاگیا کہ اس طرح کا معمول کا دورہ1967 میں دیوار البراق سے متصل مراقشی دروازے کے انہدام کی سالگرہ کے موقع پر ہے۔ مراقش میں صیہونی ارکان کنیسٹ کا استقبال قابض ریاست کو فلسطینی عوام اور مقدسات کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھنے کی ترغیب دے گا۔
سعودی عرب۔ امریکہ مشترکہ فوجی مشقیں
ریاض / واشنگٹن : سعودی عرب اور امریکہ نے مشترکہ فوجی فضائی مشقوں کا انعقاد کیا ہے۔سعودی عرب وزارت دفاع کے بیان کے مطابق “مشقوں کا مقصد فوج کی چوکس صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے”۔مشقوں میں امریکی ایئر فورس کے طویل مسافت اسٹریٹجک بمبار طیارے اورجنگی طیاروں نے بھی شرکت کی۔ فائرنگ فیلڈ میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے اصلی ایمونیشن کا استعمال کیا گیا۔ سعودی عرب میں 30 مئی کو بھی جی سی سی ممالک اور امریکہ کی شرکت سے “ایگل ایمپائر 23” نامی مشترکہ مشقیں کی گئی تھیں۔