اسرائیلی جیٹ طیاروںکے غزہ پٹی پر فضائی حملے

,

   

غزہ پٹی سے حماس کے فضائی حملوں پر اسرائیل کا ردعمل ،جانی نقصان کی اطلاع نہیں
یروشلم ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی طیاروں نے حماس کے اڈوں پر جو غزہ پٹی میں واقع ہے جمعہ کے دن حملے کئے ۔ اسرائیلی فوج کے بموجب فلسطینیوں نے اسرائیل پر فضائی راکٹ حملے کئے تھے جس کے ردعمل کے طور پر اسرائیل نے یہ کارروائی کی ۔ کسی بھی انسانی جان دونوں فریقین کی جانب سے ضائع ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ کل رات ایک راکٹ غزہ پٹی کی جانب سے اسرائیل پر داغا گیا تھا ۔ فوج کے بیان کے بموجب اس کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ کے جیٹ طیاروں اور دیگر طیاروں نے دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو جو حماس بحریہ کی کئی عمارتوں میں واقع تھے غزہ پٹی میں حملہ کیا ۔ سدروت میں ایک دینی مدرسہ پر بھی حملہ کیا جو حملے کے وقت بالکل خالی تھا کیونکہ طلباء اپنے گھروں وغیرہ کو واپس جاچکے تھے ۔ یہودیوں کی یہ ہفتہ وار تعطیل (سبت) کا دن تھا اس کا آغاز جمعہ سے ہوتا ہے ۔ طلباء اپنے آبائی گھروں کو واپس ہورہے تھے ۔ اگر راکٹ چند گھنٹے قبل داغا جاتا تو ممکن تھا کہ اس سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں واقع ہوتیں ۔ سابق وزیر دفاع اسرائیل امیر پیریٹز نے کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ فلسطین کے فلاحی ذریعہ سے بھی اطلاع ملی کہ فلسطینیوں میں سے کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا ۔ اس حملہ کو اسرائیلی فضائیہ نے دخل اندازی کرکے ماضی میں روکا تھا جبکہ غزہ پٹی سے فلسطینیوں نے اسرائیلی سرزمین پر راکٹ داغے تھے ۔ اسی حملہ کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی ۔