اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،4 ہلاک

   

تل ابیب : اسرائیل میں ایک ہی روز کے دوران فضائیہ کا تربیتی طیارہ اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے مجموعی طور پر 4 افراد ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی فضائیہ کا تربیتی طیارہ جنوبی اسرائیل میں بیر شبا شہر کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا،حادثے میں اسرائیلی ایئر فورس کا انسٹرکٹر اور کیڈٹ ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی ایئرفورس نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ایک ایسے وقت جب حکومت اسرائیل اپنے ایک ایک فوجی کو سینکڑوں فلسطینیوں کی جانوں پر ترجیح دیتا ہے ، ایسے میں دفاعی فورسیس سے متعلق 4افراد کی ہلاکت اسرائیل کیلئے کسی صدمہ سے کم نہیں۔