اسرائیلی فضائیہ کے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر حملے

   

غزہ۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فضائیہ نے فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس کے کئی فوجی اڈوں پر حملے کئے ہیں۔اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے بدر نامی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنا کر دو فضائی حملے کئے ۔ اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔اسرائیلی کی جانب سے اس فضائی حملے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے ۔ حال ہی میں فلسطینی مظاہرین کی جانب سے غباروں میں دھماکہ خیز مادہ بھر کر غزہ پٹی سے اسرائیلی فوجیوں پر پھینکے جانے کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے جواب میں اسرائیلی فوج بھی غزہ پٹی پر جوابی حملے کرتی ہے ۔