اسرائیلی فوجیوں کی باقیات غزہ کی سر زمین نگل جائے گی: حماس

   

حماس کی جانب سے اسرائیلی فوج کی دھمکی کا جواب دے دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دھمکی دی تھی کہ جنگ کے بعد غزہ کی نوعیت ہی بدلی جا چکی ہو گی۔ دھمکی کے جواب میں حماس نے کہا ہے کہ خونریز جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیلی فوجیوں کی باقیات غزہ کی سر زمین نگل جائے گی۔ علاوہ ازیں اب تک حماس کے حملوں میں 1405 اسرائیلی ہلاک اور 5431 زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک اسرائیلوں میں 308 فوجی اور 58 پولیس افسران شامل ہیں جبکہ حماس نے229 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری 21 ویں دن بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 7 ہزار 326 ہو گئی ہے۔ وزارتِ صحت غزہ کے مطابق شہید فلسطینیوں میں 3030 بچے اور 1726 خواتین شامل ہیں جبکہ اسرائیل کی بمباری سے 18 ہزار 967 افراد زخمی ہوئے ہیں۔