اسرائیلی فوجی گفٹ شاپ میں توڑ پھوڑ کرکے ویڈیوبنواتا رہا

   

غزہ : خان یونس میں زمینی جنگ کے دوران اسرائیلی فوجی غزہ میں فلسطینی کی گفٹ شاپ میں توڑ پھوڑ کرکے ویڈیو بنواتا رہا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کم نہ ہوئے اور انہوں نے مظلوم فلسطینیوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچانا شروع کردیا۔ایسی ہی ایک اسرائیلی فوجی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ خان یونس میں فلسطینی شہری کی دکان میں توڑ پھوڑ کرتا نظر آرہا ہے۔غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 7 اکتوبر سے اب تک شہداء کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔