اسرائیلی فوج کا چھاپہ،8 فلسطینی زخمی

   

نابلس : اسرائیلی قوتوں کے مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر نابلس میں چھاپے کے دوران 8 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے یہودی آباد کاروں کے لیے مذہبی رسومات کی ادائیگی سہل بنانے کی غرض سے آج صبح مشرقی نابلوس میں واقع مقام یوسف کے علاقے میں چھاپہ مارا۔اس صورتحال پر فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس پر اسرائیلی فوجیوں نے اصلی اور دھاتی گولیوں سمیت اشک آور گیس کا استعمال کیا جس پر فلسطینیوں نے فوجی گاڑیوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی اور ان پر پتھر اور بوتلیں بھی پھینکیں اور ٹائر جلائے۔