اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید

   

راملہ : مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بربریت کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے 15 سالہ لڑکے کے پتھر مارنے پر صیہونی فورسز نے محمد ندال سلیم کو گولیوں سے چھنی کر دیا۔ فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کو مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک 15 سالہ فلسطینی کو گولی مار کر شہید جبکہ 2 بچوں کو شدید زخمی کر دیا۔