اسرائیلی فورسیس کے لبنانپر حملے جاری

   

بیروت : اسرائیلی فوج لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقوں کوتواتر سے نشانہ بنا رہی ہے۔تحصیل شوف میں فضائی حملوں میں اموات کی تعداد 25 ہو گئی۔اسرائیلی قوتوں نے جنوبی بیروت کے دحیہ علاقے پر بھی 9 فضائی حملے کئے۔لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان 3,365 تک ہو گیا ہے۔دوسری جانب حزب اللہ بھی ان حملوں کا جواب دے رہی ہے۔حزب اللہ نے تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر کے واقع ہونے والے کیریہ فوجی اڈے کو ڈروانز سے نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اس کے 6 فوجی مارے گئے ہیں۔لبنانی عوام اسرائیلی حملوں کی وجہ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔