اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا دورہ بحرین ملتوی

   

تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کا بحرین کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ دورہ دسمبر کے وسط میں متوقع ہے ۔ ’ہارٹیز‘ کے مطابق نیتن یاہو نے منگل کو کہا کہ انہوں نے مستقبل قریب میں ملک کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد کی دعوت پر بحرین جانے کا پروگرام ہے ۔ اخبار کے مطابق نیتن یاہو اگلے ہفتے بحرین کا دورہ نہیں کریں گے ۔ ان کا متحدہ عرب امارات کا دورہ وہاں قومی تعطیل ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے ۔