اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے رفح بریگیڈ کمانڈرشہید

   

بیروت :16 نومبر ( یو این آئی ) القسام بریگیڈز نے سمیر ابو یونس کی شہادت کی تصدیق کردی ہے جو اسرائیلی حماس کے رفح بریگیڈ کمانڈر تھے.فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے رفح بریگیڈ کے کمانڈر سمیر ابو یونس شہید ہوگئے۔ حماس نے اتوار کو ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تنظیم کی جنرل ملٹری کونسل کے رکن بھی تھے۔خبر رساں ادارے رائٹرز، الجزیرہ اور انادولو کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتہ، 14 نومبر 2026ء کو جنوبی غزہ کے علاقے المواصی میں ڈرون حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج اور داخلی سکیورٹی ادارے شن بیٹ نے مشترکہ بیان میں حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی، تاہم اس وقت اس کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔القسام بریگیڈز نے اپنے بیان میں مقتول کمانڈر کی شناخت سمیر محمود ابو یونس کے نام سے کی ہے، جن کی عمر 53 برس تھی۔حماس کے مطابق ابو یونس نے 1991ء￿ میں تنظیم کے عسکری ونگ میں شمولیت اختیار کی تھی اور رفح میں مختلف اہم آپریشنل ذمہ داریاں انجام دینے کے بعد بریگیڈ کے کمانڈر مقرر ہوئے تھے۔