اسرائیل اور ترکیہ کے تعلقات میں نئی بلندیاں

   

تل ابیب ؍ انقرہ : اسرائیل اور ترکیہ مسافر طیاروں کی دو طرفہ آمدو رفت کے اجرا اور اضافے کے لئے ایک معاہدہ پر دستخط کریں گے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی سول ایوی ایشن کے درمیان ہوگا۔ جس سے اسرائیل اورترکیہ کے تعلقات کو نئی اڑان ملے گی۔ اسرائیلی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ 1951 سے لے کر اب تک پہلی بار ایسا ہونے جارہا ہے۔ اس معاہدہ کے نتیجہ میں ترکیہ میں متعدد مقامات کے لیے اسرائیلی کمپنیوں کی پروازوں کا آغاز ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکیہ کی کمپنیوں کی اسرائیل کے لیے پروازوں کی بحالی کی بھی توقع ہے۔”دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ جمعرات کے روز ہونے کا امکان ہے۔