اسرائیل : خاتون رکن پارلیمنٹ کے مستعفی ہونے سے حکومت کو بڑا جھٹکہ

   

تل ابیب : اسرائیل میں ہر چند ماہ بعد نئے انتخابات کی روش پھر سے سر اٹھا رہی ہے۔ جمعرات کے روز کمزور حکومتی اتحاد کو اس وقت بڑا جھٹکہ لگا جب خاتون رکن پارلیمنٹ غیداء ریناوی زعبی نے استعفا دے دیا۔ ان کا تعلق بائیں بازو کی جماعت’’میرٹس‘‘ سے ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق زعبی نے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ کو بھیجے گئے خط میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ “حکومت میں دائیں بازو کا حلقہ مضبوط ہو رہا ہے”۔تاہم زعبی کے مطابق ان کے مستعفی ہونے کا قوی ترین سبب حکومتی اتحاد میں شامل سربراہان کا عرب سماج کے حوالے سے اہم معاملات پر سخت گیر موقف اپنانا ہے۔