واشنگٹن ڈی سی: اسرائیل کا کہنا ہیکہ وہ سرنگوں اور غزہ کی شہری آبادی میں چھپے ہوئے حماس کے عسکریت پسندوں کی بیخ کنی کی اپنی کارروائیوں میں بین الاقوامی قوانین پر عمل کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پیر کو کہا ہیکہ اس نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں تک پہنچنے والی امداد کوئی نمایاں بہتری نہیں دیکھی ہے۔ امریکہ نے اکتوبر میں اسرائیل سے کہا تھاکہ وہ غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اگلے مہینے میں اقدامات کرے یا امریکی فوجی امداد پر ممکنہ پابندیوں کا سامنا کرے۔ یہ ایک سال قبل حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اس طرح کی سخت ترین وارننگ تھی۔ وزیرخارجہ بلنکن اور وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی حکام کو خط لکھ کر فلسطینی انکلیو میں بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔