اسرائیل میں بس اسٹیشن پر فائرنگ، خاتون ہلاک، 10 افراد زخمی

   

تل ابیب: اسرائیل میں بس اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوبی شہر بیر شیبہ کے ایک بس اسٹیشن پر پیش آیا۔ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد میں سے پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے۔اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور کو موقع پر ہی مار دیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں افراتفری کا ماحول دیکھا گیا۔