اسرائیل نسل کشی کا خاتمہ کرے: اقوام متحدہ

   

اقوام متحدہ حقوق صحت کے نمائندہ خصوصی تلالینگ موفوکینگ نے اسرائیل سے زیر حراست کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کو رہا کرنے اورنسل کشی کو خاتمہ کرنے کی اپیل کی۔موفوکینگ نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے بارے میں X پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ایک ڈاکٹر اور اقوام متحدہ کے رپورٹر ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے موفوکینگ نے کہاکہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کی اسرائیل کی طرف سے وحشیانہ حراست کو ختم کیا جائے اور نسل کشی کا خاتمہ کیا جائے۔یا درہے کہ اسرائیلی فوج نے 27 دسمبر کو کمال عدوان اسپتال کا محاصرہکرتے ہوئے طبی عملے اور زخمیوں کو باہر نکالااور اسپتال کے کچھ حصوں کو نذرِ آتش کر دیا تھا۔

یوکرین کے ذریعہ یورپ کو روسی گیس کی سپلائی معطل
ماسکو : روس کی جانب سے یورپ کے متعدد ممالک کو یوکرین کے راستے فراہم کی جانے والی قدرتی گیس کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے۔ایسا یوکرین کی جانب سے ایک ٹرانزٹ معاہدے کی تجدید کیے جانے سے انکار پر ہوا۔روس اور یوکرین کے درمیان یورپی ممالک کو قدرتی گیس کی سپلائی کے لیے ماضی میں 5 سالہ ٹرانزٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے جس کی مدت یکم جنوری 2025 کو ختم ہوگئی۔