اسرائیل نے بچوں کے پارک کو بھی نشانہ بنا ڈالا

   

غزہ : غزہ پٹی کے وسطی علاقے میگازی پناہ گزین کیمپ میں بچوں کے کھیل کے میدان پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے میگازی پناہ گزین کیمپ میں کھیل کے میدان کو نشانہ بنایا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے کی زد میں آنے والے شہریوں میں کثیر تعداد بچوں کی تھی جو کہ میدانِ کھیل میں کھلونوں کے ساتھ تفریح کرتے ہوئے اسرائیلی جنگی طیاروں کانشانہ بنے۔ہلاک ہونے والے 10 افراد کی لاشیں دیر البیلہ کے اقصی شہداء اسپتال لے جائی گئیں۔
امریکہ نے یمن میں حوثیوں کے 2 ڈرونز مار گرائے
واشنگٹن : امریکہ نے یمن میں ایرانی نواز حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں موجود دو ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔ امریکی مرکزی کمان سینٹ کام نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں اس حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روزہم نے حوثیوں کے بعد ڈرونز کو نشانہ بنایا ہے جو کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے بحری جہازوں کیلیے خطرہ تھے۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کاروائی کا مقصد خطے میں بحری آمدورفت کو محفوظ بنانا ہے۔