اسرائیل نے 17 ہزار فلسطینیوں کو علاج تک رسائی سے روک دیا

   

غزہ۔ 10 جون (یو این آئی) غزہ کی وزارتِ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل 17 ہزار ایسے فلسطینی مریضوں کو بیرونِ ملک علاج کے لیے جانے سے روک رہا ہے جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق اکتوبر 2023ء سے جاری جنگ کے دوران غزہ کا صحت کا نظام شدید تباہی کا شکار ہو چکا ہے ۔ مریضوں کے انخلاء میں تاخیر انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہے ۔ یورپی ممالک کا فلسطینیوں پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں پر اظہار تشویش غزہ کی وزارتِ صحت کے قائم مقام سیکریٹری ماہر شامیہ نے کہا ہے کہ رفح کی سرحدی گزرگاہ فروری میں جزوی طور پر کھولی گئی تھی تاہم اسرائیل نے اسے کئی بار عارضی طور پر بند بھی کیا۔ ان کے مطابق فلسطینیوں کو ہفتے میں صرف 3 دن غزہ سے نکلنے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ طبی انخلاء کے لیے کرم ابو سالم کی گزرگاہ صرف ایک دن کھولی جاتی ہے ۔