اسرائیل نے 2022 ء میں953 فلسطینی گھر گرادیئے

   

رملہ : اسرائیلی حکام نے سال 2022ء میں مغربی کنارہ اور مشرقی یروشلم میں 953 فلسطینی مکانات منہدم کردیئے جو 7 سال میں سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ یوروپین یونین نے ایک رپورٹ میں کہا کہ زائد از 80 فیصد منہدمہ عمارتیں ایریا سی میں واقع ہے اور 28,446 افراد بے گھر ہوئے۔ یونین نے فلسطینی علاقوں میں اپنے مشن کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ انہداموں کے نتیجہ میں متاثرہ لوگ ابھی تک پریشان حال ہیں ۔