اسرائیل و فلسطین سے کشیدگی بڑھانے سے گریز کرنے سعودی سفیر کی اپیل

   

لندن : سعودی عرب کے سفیر برائے برطانیہ شہزادہ خالد بن بندر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی ذمہ داری ہے کہ کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر برائے برطانیہ شہزادہ خالد بن بندر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا خطہ 1973 کے بعد علاقائی جنگ چھڑنے کے سب سے بڑے خطرے سے دوچار ہے۔شہزادہ خالد نے کہا کہ خطے میں خونریزی کو روکنے کیلئے نئے سرے سے کوششوں کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کا تنازعہ پوری دنیا کے لوگوں کو کسی نہ کسی طرح متاثر کرتا ہے۔سعودی سفیر نے مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم جنگ بند کرنے کے لیے ازسرنو کوشش کریں۔
ایران کے نئے بیلسٹک میزائل
’جہاد‘ کی نقاب کشائی
تہران: ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) نے مقامی طور پر تیار کردہ بیلسٹک میزائل ‘جہاد’ کی نقاب کشائی کی ہے جس کی 1000 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت ہے ۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’ارنا‘نے آج یہ اطلاع دی۔ہفتہ کو 1980-1988 کی ایران عراق جنگ کی سالگرہ کے موقع پر سالانہ پریڈ ‘جہاد’ کی نمائش کی گئی۔مزید برآں، آئی آر جی سی نے 4,000 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ ایک نئے ڈرون کی بھی نمائش کی۔