تل ابیب : اسرائیل نے امریکہ سے ’تھاڈ‘ دفاعی میزائل سسٹم کی دوسری بیٹری ارسال کرنے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ اسرائیل کے متوقع انتقامی حملے کے جواب میں ایرانی رد عمل کی صورت میں اپنی حفاظت کر سکے ۔ یہ بات اسرائیلی ٹی وی چینل12 نے بتائی۔ پنٹگان نے گذشتہ اتوار تصدیق کی تھی کہ واشنگٹن جدید فضائی دفاعی بیٹری اسرائیل ارسال رکے گا۔ اس کو چلانے کے لیے ساتھ امریکی فوجیوں کو بھی بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ ’تھاڈ‘ سسٹم کو پیٹریاٹ سسٹم کا جدید ورژن سمجھا جاتا ہے تاہم اس کے ذریعہ زیادہ وسیع علاقہ کا دفاع ممکن ہے ۔ یہ سسٹم 150 سے 200 کلو میٹر کی دوری پر موجود اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔