تل ابیب / دوحہ : اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدہ کے دوسرے مرحلے کے لیے وفد قطر بھیجنے کا اعلان کردیا۔دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے دوحہ میں شروع ہونے کی توقع ہے۔صدر ٹرمپ کے نمائندہ وٹکوف بھی قطر میں ہونے والے مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت شروع ہونے کے مثبت اشارے ملے ہیں، امریکی عہدے داروں سے اس لیے ملنا چاہتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔قبل ازیں اسرائیل نے مطالبہ کیا تھا کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ کے پہلے مرحلے میں توسیع کی جائے تاہم فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کا پہلے مرحلے میں توسیع کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔