اسرائیل کا شام پر راکٹ حملہ

   

تل ابیب: اسرائیل نے، شام کی جنوبی سرحدوں پر بشار الاسد فورسز کے فضائی دفاعی نظاموں والے علاقے کے متعدد مقامات پر، راکٹ حملہ کیا ہے۔شامی خبر رساں ایجنسی SANA نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 55 منٹ پر بعض مقامات کو اسرائیلی فورسز نے راکٹوں کے ساتھ ہدف بنایا ہے۔ کہا گیا کہ دشمن ملک اسرائیل نے فلسطین کے شمال سے شام کے جنوبی علاقے میں نصب فضائی دفاعی نظاموں پر راکٹ حملہ کیا ہے۔ حملہ مادّی نقصان کا سبب بنا ہے”۔اسرائیلی حکام کی طرف سے حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ شام کے جنوب میں دارالحکومت دمشق اور دیگر دیہی علاقوں میں شامی فوج، ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ اور لبنان حزب اللہ کے عناصر موجود ہیں۔اسرائیل، 2011 سے شام میں خانہ جنگی کے آغاز سے ہی، ملک میں موجود ایرانی حمایت یافتہ گروپوں اور شامی فوج کے عسکری مقامات پر حملے کر رہا ہے۔