اسرائیل کا غزہ پٹی سے برآمدات معطل کرنے کا فیصلہ

   

غزہ:فلسطینی تاجروں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے غزہ کی پٹی سے برآمدات معطل کرنے کے فیصلے سے محصور فلسطینی علاقے میں انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ نے دھماکا خیز مواد اسمگل کرنے کی مبینہ کوشش کے بعد حکومت کی منظوری سے غزہ سے اسرائیل کو تجارتی سامان کی ترسیل روکنے کا حکم دیا ہے۔غزہ چیمبر آف کامرس کے صدر عاید ابو رمضان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا یہ فیصلہ ساحلی علاقے میں اقتصادی ناکا بندی کی پالیسی میں ایک نیا اضافہ ہے۔غزہ کی پٹی 2007میں حماس کے برسراقتدارآنے کے بعد سے اسرائیل کی سخت ناکا بندی کا شکار ہے۔