اسرائیل کو مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کے خلاف کاروائی کے متعلق انتباہ

,

   

صدراتی ترجمان نابل ابور ادیناح نے اتوار کے روز یہاں یہ انتباہ اس وقت جاری کیاجب سوشیل میڈیا جہدکار نے مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصاء میں نمازادا کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیل پولیس دستوں کے حملوں کے مختصر ویڈیو ز شیئر کئے تھے۔


رملا۔فلسطینیوں کے خلاف بالخصوص مشرقی یروشلم میں اسرائیل کی کاروائی کے خلاف فلسطین نے انتباہ دیااور کہاکہ مغربی کنارہ اور غزہ پٹی میں اس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

صدراتی ترجمان نابل ابور ادیناح نے اتوار کے روز یہاں یہ انتباہ اس وقت جاری کیاجب سوشیل میڈیا جہدکار نے مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصاء میں نمازادا کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیل پولیس دستوں کے حملوں کے مختصر ویڈیو ز شیئر کئے تھے۔

ابورادیناح نے کہاکہ”اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنے کی کوششوں کو سبوتاج کرنے کی مکمل ذمہ دار اسرائیل کی حکومت ہوگی“۔


انہوں نے مزید کہاکہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کے خلاف اقدامات کی تجدیدسے ”غزہ پٹی میں ہوئی تباہی کی تعمیر کے لئے عرب او رانٹرنیشنل کوششیں سبوتاج ہوسکتی ہیں“۔

انہوں نے امریکہ سے ”اسرائیل کے بھڑکاؤاقدامات کو روکنے کے لئے فوری مداخلت“ کی امریکہ سے مانگ کی ہے۔

مئی10کے روز اسرائیل پولیس نے فلسطینی مسلمانوں کی حمل ونقل پریروشلم کے قدیم شہر میں مسجد الاقصاء کے اردگرد پابندی عائد کردی تھی‘ جس کی وجہہ سے فوری طور پر مغربی کنارہ او رغزہ بھر میں تشدد اور جھڑپوں کے واقعات رونما ہوئے تھے۔

بعدازیں عزہ کے گرو پ حماس نے اسرائیل کی طرف راکٹ چھوڑے تھے۔ دونوں طرف کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس کے جواب میں اسرائیلی جنگی جہازوں نے فلسطین کے ساحلی علاقے پر درجنوں فضائی حملے انجام دئے تھے۔

جنگ کا تبادلہ تقریبا گیارہ دنوں تک چلتا رہا جس میں 248فلسطینی جاں بحق اور 12یہودی مارے گئے تھے۔