اسرائیل کی اپنے شہریوں کو سعودی جانے کی مشروط اجازت

   

٭ اسرائیل کے وزیرداخلہ آریادیری نے ایک حکمنامہ پر دستخط کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کو سعودی کے دورہ کی برائے حج اور تجارت سے متعلق اجلاس میں شرکت کیلئے مشروط اجازت دی ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ یہ کہا جارہا ہیکہ اسرائیل نے سعودی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے یہ اقدامات کئے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کا مشترکہ دشمن ایران ہے۔ اب تک اس تعلق سے سعودی عرب نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔