تل ابیب : اسرائیلی اگلے ہفتہ ایک ایسے انتخاب کے لییووٹ ڈالیں گے جس میں سابق وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو اقتدار میں واپس آسکتے ہیں۔ نتن یاہو نے، جو اسرائیل کے سب سے زیادہ عرصہ تک خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم رہ چکے ہیں ، اپنی لیکود پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کی مہم شروع کر دی ہے جب کہ انہیں بد عنوانی کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔ منگل کے انتخابات اسرائیل میں چار سال میں ہونے والے پانچویں انتخابات ہوں گے۔ وزیر اعظم یائر لیپڈن نے گزشتہ سال اس کے بعد نتن یاہو کی جگہ لی تھی۔ وہ آٹھ جماعتوں کی مخلوط حکومت کے مشترکہ امیدوار تھے۔ رائے عامہ کے جائزے پیش گوئی کر رہے ہیں کہ لیکود پارٹی اگلے ہفتہ کی ووٹنگ میں لیپڈ کی یش عتید پارٹی سے آگے ہو گی لیکن یہ اس کی ضمانت نہیں ہے کہ سابق وزیر اعظم کو اپنا پرانا منصب خود بخود مل جائے گا۔ دونوں جماعتوں کو چھوٹی جماعتوں کو اپنے ساتھ اتحاد کے لیے قائل کرنا ہو گا جس کے نتیجے میں وہ اسرائیل کی پارلیمنٹ ، میں اکثریتی نشستیں حاصل کر سکیں گی ، جو ایک ایسا عمل ہے جس میں ہفتوں لگ سکتے ہیں۔