اسرائیل 20سال سے ڈرون استعمال کر رہا ہے،فوجی جنرل کا انکشاف

   

تل ابیب : اسرائیلی فوجی جنرل نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل تقریبا دو دہائیوں سے ڈرون کا استعمال جاسوسی کے ساتھ ساتھ میزائل حملوں کے لیے بھی کر رہا ہے۔ تاہم اس سے پہلے اس بارے میں کبھی کھلے عام ذکر نہیں کیا گیا ہے۔اسرائیلی جرنیل نے بتایا ڈرونز ’اپنے ملک کے اندر بھی‘ فلسطینیوں کے خلاف استعمال کیے گئے ہیں اور ملک سے باہر دوسرے ممالک کے اندر اور سرحدوں پر بھی کیے جاتے رہے ہیں۔ حتیٰ کہ ایران اور سوڈان میں بھی دور دراز کے اہدف کے خلاف ڈرونز استعمال کیے گئے ہیں۔اسی طرح غزہ میں ڈرونز کا استعمال جاسوسی کے لیے بھی کیا جاتا رہا ہے اور حملوں کے لیے بھی استعمال کیا گیا اور غزہ میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ لیکن اس سارے عرصے میں اسرائیل نے میڈیا پر سنسر عاید کیے رکھا کہ ڈرونز کے بارے میں خبر باہر نہیں آنی چاہیے۔رواں سال ماہ جولائی میں اسرائیلی سنسر نافذ کرنے والے حکام نے سنسر نرم کر دیا کہ اب مسلح ڈرونز کے بارے میں خبریں دی جا سکتی ہیں۔