اسرو نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے ’پشپک‘خلائی جہاز کو اتارا

   

نئی دہلی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے جمعہ کو فضائیہ کے چنوک ہیلی کاپٹر کی مدد سے دوبارہ قابل استعمال لانچ وہیکل ‘پشپک’ کو کامیابی کے ساتھ لینڈ کیا۔پشپک کی کامیاب لینڈنگ کے بعد فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اس نے اس آپریشن کے لیے چنوک ہیلی کاپٹر کی مدد لی ہے ۔ اس آپریشن کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے فضائیہ نے کہا کہ پشپک کو فضائیہ کے چنوک ہیلی کاپٹر میں ایک مقررہ جگہ اور ساڑھے چار کلومیٹر کی بلندی پر لے جا کر چھوڑا گیا۔اس کے بعد اسرو نے اس گاڑی کی کامیاب لینڈنگ کی۔ فضائیہ نے اس کامیابی کے لیے اسرو کو مبارکباد دی ہے ۔