اسرو کے اگلے پروگرام کی ایس سومناتھ نے جانکاری دی

   

سری ہری کوٹا: اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں کہا کہ ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ اپنی قابل اعتماد پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل پر سپیڈیکس نامی خلائی ڈاکنگ تجربہ کرنے کیلئے ایک مشن تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راکٹ تیار کیا جا رہا ہے اور بنگلورو میں قائم خلائی ایجنسی کے سائنسدان اس ماہ کے آخر میں اس کے لانچ ہونے کی توقع کر رہے ہیں۔ایس۔ سومناتھ نے پروباس پی ایس ایل وی۔3 مشن کے کامیاب لانچ کیلئے نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ، یورپی خلائی ایجنسی کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اس مشن کی طرح سی پی ایس ایل وی-60 بھی دسمبر میں لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اسرو کے چیئرمین نے کہا، یہ اسپیس ڈاکنگ کا تجربہ کرے گا، جسے اسپیڈیکس کا نام دیا گیا ہے۔