حیدرآباد ۔ 8 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) نے مختلف انجینئرنگ سرویسیس میں اسسٹنٹ انجینئر کے پوسٹس کے لئے رکروٹمنٹ امتحان کو 12 فروری سے 5 مارچ کیلئے ملتوی کیا ہے۔ اس امتحان کی تاریخ میں تاخیر اس لئے کی گئی کیونکہ کئی امیدواروں نے کمیشن سے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ GATE اسی تاریخ کو مقرر ہے۔