اسسٹنٹ و انچارج سب رجسٹرار رشوت لیتے ہوئے گرفتار

   

حیدرآباد 13 فروری (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے اے سی بی نے سینئر اسسٹنٹ و انچارج سب رجسٹرار دودھ باؤلی عامر فراز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ دو سیل ڈیڈ کیلئے فراز نے گوپی سنگھ نامی خانگی شخص کے ذریعہ شکایت گذار سے 2 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ ۔ اے سی بی نے عامر فراز اور گوپی کو گرفتار کرتے ہوئے اے سی بی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا۔ ع