حیدرآباد 21 ڈسمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ کو اسپیکر اسمبلی گڈم پرساد کمار نے آج غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی 6 یوم میں 26 گھنٹے و 33منٹ جاری رہی ۔ حکومت نے 2 علحدہ وائیٹ پیپر پیش کئے جن میں معاشی و برقی صورتحال کی تفصیل شامل ہے۔ اسمبلی اس اجلاس میں نومنتخبہ ارکان اسمبلی کی حلف برداری کے علاوہ گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن کا دونوں ایوانوں سے مشترکہ خطاب ہوا۔ گورنر کے خطبہ پر اظہار تشکر مباحث کے علاوہ مختصر مدتی مباحث اور متوفی ارکان اسمبلی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔سیشن کے دوران 19 ارکان اسمبلی نے مباحث میں حصہ لیا۔م