اسمبلی الیکشن 2022: اترپردیش، اتراکھنڈ اور گوا میں پچھلی بار سے کم ہوئی پولنگ

   

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پیر کو ریاست کی 55 سیٹوں کے علاوہ گوا اور اتراکھنڈ کی تمام اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں پچھلی بار کے مقابلے کم ووٹنگ ہوئی۔ اتر پردیش میں پیر کو 9 اضلاع کی 55 سیٹوں پر 61.8 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی، جو کہ سال 2017 کے مقابلے میں 3.9 فیصد کم ہے۔ سال 2017 میں 65.7 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس بار اتراکھنڈ میں 59.5 فیصد ووٹ ڈالے گئے جو کہ پچھلی بار سے 6.1 فیصد کم ہے۔ پچھلی بار اتراکھنڈ میں 65.6 فیصد ووٹ پڑے تھے۔ گوا کی 40 سیٹوں پر ووٹر ٹرن آؤٹ 78.9 فیصد رہا جو پچھلی بار سے 3.7 فیصد کم تھا۔ پچھلی بار گوا میں 82.6 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔