پارٹی ذرائع نے کہاکہ ان دونوں ریاستوں میں امیدواروں کی اگلی فہرست کی اجرائی ہفتہ یااتوار کو عمل میں ائی گی۔
نئی دہلی۔مدھیہ پردیش سے 92اورراجستھان سے 79امیدواروں ں کے ناموں کوبی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی(سی ای سی)نے جمعہ کو یہاں پارٹی کے قومی ہیڈ کوارٹر میں وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں منعقدہ میٹنگ کے دوران منظوری دیدی ہے۔
پارٹی ذرائع نے کہاکہ ان دونوں ریاستوں میں امیدواروں کی اگلی فہرست کی اجرائی ہفتہ یااتوار کو عمل میں ائی گی۔ذرائع نے بتایاکہ پارٹی لیڈروں نے مدھیہ پردیش کی باقی تمام 94اسمبلی سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کو تبادلہ خیال کیا‘ جن میں سے 92ناموں کوحتمی شکل دی گئی۔
پارٹی کے ایک لیڈر نے کہاکہ باقی دو سیٹوں پر کچھ اور معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں اور سب کچھ ٹھیک رہا تو پارٹی مدھیہ پردیش کے لئے اپنی پانچویں فہرست میں باقی 94سیٹوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کااعلان کرے گی۔
مدھیہ پردیش کے 230ممبرس کی اسمبلی کے انتخابات کے لئے 136ناموں پر مشتمل چار فہرستیں بی جے پی نے پہلے ہی جاری کردی ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 17نومبر کو اسمبلی انتخابات مقرر ہیں۔
راجستھان اسمبلی انتخابات کے پیش نظر 84سے زائد سیٹیں جس پرسی ای سی تبادلہ خیال کررہی ہے‘ جس میں سے 79سیٹوں پر ناموں کو قطعیت دی گئی ہے۔ بی جے پی نے راجستھان میں صرف ایک فہرست جاری کی ہے۔
راجستھان میں 9اکٹوبر کے روز جاری کردہ پہلی فہرست میں 41امیدواروں کے ناموں کاپارٹی نے اعلان کیاہے۔ راجستھان میں 25نومبر200ممبرس کی ریاستی اسمبلی کے لئے انتخابات ہیں۔
ذرائع نے کہاکہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی سی ای سی امیدواروں کوقطعیت دینے کاعمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ تلنگانہ میں انتخابات 30نومبر کو مقرر ہیں۔