اسمبلی کی کارروائی کے آ غاز میں پانچ منٹ کی تاخیر

   

حیدرآباد 21۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی اجلاس کے آغاز میں تاخیر نے بی آر ایس ارکان کو حیرت میں ڈال دیا ۔ روایت ہے کہ طئے شدہ وقت پر کارروائی کا آغاز ہوجاتا ہے لیکن آج 11 بجے مقررہ تھا لیکن کارروائی شروع نہیں کی گئی۔ 5 منٹ گزرنے کے بعد ہریش راؤ اور کڈیم سری ہری نے وزیر امور مقننہ سریدھر بابو کی توجہ مبذول کرائی ۔ کچھ دیر بعد ایوان میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا داخل ہوئے جس کے بعد کارروائی کے آغاز کی گھنٹی بجائی گئی۔ بتایا گیا کہ برقی صورتحال پر وائیٹ پیپر پیش کرنے بھٹی وکرمارکا ایوان میں نہیں تھے جس کے باعث کارروائی کے آغاز میں پانچ منٹ کی تاخیر کی گئی۔ بھٹی وکرمارکا جیسے ہی ایوان میں داخل ہوئے ، اسپیکر پرساد کمار نے کارروائی کے آغاز کی ہدایت دی۔